نوازشریف قائد اعظمؒ کے سچے سپاہی،قوم کا سر نہیں جھکنے دیا،شہباز شریف
لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی قائد نوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور پارٹی کارکنان سمیت پارٹی قائد محمدنوازشریف کو مبارک دیتا ہوں محمد نوازشریف قائد اعظم محمد علی جناح کے سچے سپاہی ہیں قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں نوازشریف کا کردار تاریخی اور ناقابل فراموش ہے نوازشریف نے اسلاف کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کی تشکیل نو کی پاکستان کے جس کونے میں جائیں، نوازشریف کے اخلاص، قوم سے محبت اور نظریہ پاکستان سے وابستگی کے ثبوت دکھائی دیں گے۔پوری قوم کا شکریہ جس نے نوازشریف کی صحت کے لئے ہمیشہ دعاوں، محبتوں اور وفاوں سے نوازا ہے وقت نے ثابت کیا ہے کہ قوم نے ہمیشہ نوازشریف کو ہی وزیراعظم بنایا ہے کیونکہ انہیں نوازشریف پر اعتماد ہے پاکستان ہمارا گھر ہے، اس کی ترقی ہم پر قرض اور فرض ہیقوم سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد نوازشریف کی صحت کے لئے ہمیشہ کی طرح خصوصی دعائیں جاری رکھے۔
شہباز شریف