نواز شریف 70برس کے ہوگئے،ملک بھرمیں کیک کاٹنے کی تقریبات 

نواز شریف 70برس کے ہوگئے،ملک بھرمیں کیک کاٹنے کی تقریبات 

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف70برس کے ہو گئے۔ اس سلسلہ میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سمیت ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نواز شریف کی جلد صحتیابی اور درازی عمرکے لئے دعائیں بھی مانگیں۔رہنماؤں اور دوست احباب کی جانب سے نواز شریف کی 70ویں سالگرہ پر ان کیلئے انتہائی مہنگے کیک اور تحائف ان کی رہائشگاہ جاتی امرا بھجوائے گئے جو وہاں تعینات ان کے عملے نے وصول کئے۔ کیک کے ساتھ پھولوں کے گلدستے بھی دئیے گئے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول