پاکستان میں سورج گرہن آ ج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا

پاکستان میں سورج گرہن آ ج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج پاکستان کے زیادہ تر حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔اسلام آباد میں 8 بج کر 57 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا جو 10 بج کر 15 منٹ تک رہے گا۔ کراچی میں 7 بج کر 34 منٹ سے 10 بج کر 10 منٹ تک سورج گرہن رہیگا۔لاہورمیں 7 بج کر 47 منٹ سورج گرہن شروع ہوگا جو 10 بج کر 19 منٹ تک جاری رہے گا۔ پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 06 منٹ تک سورج گرہن مکمل ختم ہو جائے گا۔ظہیر بابر کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگا جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور دیگر حصوں میں بھی سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے وقت جزوی طور پر اندھیرا چھائے جائے گا۔ یہ رواں سال کا تیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پرسورج گرہن کو چشمہ لگا کر دیکھا جائے۔ سورج گرہن کو بنا چشمے کے دیکھنے سے بینائی پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن جنوری جبکہ دوسرا جولائی کی رات کو ہواتھاجسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔
سورج گرہن

مزید :

صفحہ اول -