نریندر مودی کی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر کھوکھلا کر دیا:ایشیاء ٹائمز

    نریندر مودی کی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر کھوکھلا کر دیا:ایشیاء ...

  



ہانگ کانگ(این این آئی) ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے انگریزی اخبار”ا یشیا ء ٹائمز“نے ایک رپوٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کو کئی دہائیوں سے جاری سفارتی فتوحات کے بعد اب عالمی سطح پر غیرمعمولی شک و شبہات اور بے توقیری کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اخبار نے لکھا کہ بھارت کی حیثیت کو عالمی سطح پر کھوکھلا کرنے میں نریندر مودی حکومت کی تین اہم پالیسیوں مذہب کی بنیاد پر شہریت کا قانون، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمے اور نوٹ بندی نے اہم کردار ادا کیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ رواں برس اپریل، مئی میں ہونیوالے عام انتخابات میں نریندر مودی نے دوسری بار حکومت کیلئے بھاری کامیابی حاصل کی لیکن ابتدائی چند مہینوں میں ہی پالیسیوں کی بڑی تبدیلیوں نے اب انکی حکومت کو عالمی سطح پر مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ایشیاء ٹائمز نے لکھا کہ شہریت بل کو بھارتی آئین کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ شہریوں کا قومی اندراج شروع ہونے کے بعد مسلمانوں کو حق شہریت سے محروم کیا جائے گا۔ اخبارمزید لکھتا ہے کہ بھارت اس قانون کی زد میں آنے والوں کیلئے حراستی مراکز تعمیر کرنا شروع کر چکا ہے اوریہ مراکز نازیوں کے تعمیر کردہ حراستی کیمپوں سے ملتے جلتے ہیں۔

ایشیاء ٹائمز

مزید : صفحہ اول