محکمہ اوقاف، غیرآباد اراضی کی رپورٹ طلب
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھرمیں محکمہ اوقاف کی غیرآباداراضی کی رپورٹس طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں صوبہ بھرکے زونل ایڈمنسٹریٹرزکومراسلہ بھی جاری کردیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ غیرآباداراضی کتنی ہے اوراسے آبادکیوں نہیں کیاگیااورپانی ودیگر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
وسائل کی کیاصورتحال ہے افسران کورپورٹس 30جنوری تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پرعملدرآمدکرتے ہوئے محکمہ اوقاف رحیم یارخان نے رپورٹس تیارکرناشروع کردی ہیں۔