بھارت میں خواتین کیساتھ بداخلاقی کی روک تھام کیلئے طالبعلموں سے حلف برداری کا آغاز
دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ان ہی واقعات کی روک تھام کیلئے دہلی میں سکول کے طالبعلموں سے حلف لیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اَروند کیجریوال نے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے سرکاری اور نجی سکول کے 22 لاکھ بچوں سے حلف لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکول کے نوجوان لڑکوں سے حلف لینے کا یہی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
مقصد ہے کہ وہ خواتین کی عزت کریں کیونکہ ان ہی نوجوانوں میں سے کئی لڑکے آگے جا کر خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ’ہم نے خواتین کی حفاظت کیلئے نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ہم نے سکول کے 22 لاکھ بچوں سے حلف لیا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے سی سی ٹی وی کیمرا اور سٹریٹ لائٹس بھی لگائی ہیں لیکن اس مسئلے کے حل کیلئے ہمیں سب سے پہلے لوگوں کے دماغوں کو تبدیل کرنا ہے، ہمیں دہلی کو اس طرح بنانا ہے کہ یہاں خواتین رات میں بھی بلا جھجک اکیلے نکل سکیں‘۔دہلی میں سکول کے بچوں نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ہمیشہ خواتین کی عزت کریں گے اور ان سے کبھی برا سلوک نہیں کریں گے‘۔حلف لیتے ہوئے لڑکیوں سے بھی یہ کہا گیا کہ وہ اپنے گھر میں بھائیوں سے بھی یہی حلف اٹھوائیں گی اور انھیں قائل کریں کہ وہ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے سکولوں میں تقریبات منعقد کریں گے۔
حلف برداری/آغاز