وکلاء کی ہڑتال ختم، آج یوم تشکر منانے کااعلان

  وکلاء کی ہڑتال ختم، آج یوم تشکر منانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے پی آئی سی لاہور ڈاکٹرز وکلاء تنازعہ میں گرفتار وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے بعد صوبہ بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے اور آج کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے.اس سلسلے میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

چودھری شاہنواز اسماعیل گجر ایڈووکیٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار وکلاء کی رہائی تک ہڑتال کی کال دی گئی تھی جسے اب وکلاء کی رہائی کے بعد واپس لیا جاتا ہے. جبکہ صوبہ کی تمام بارز جمعرات کو یوم تشکر منائیں گی.انہوں نے تمام بارز کی طرف سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے.