حکومت نے اصلاحات کیساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی:فردوس عاشق

حکومت نے اصلاحات کیساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی:فردوس عاشق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیڈر ذاتی مفاد کیلئے نہیں قوم کیلئے سوچتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا روشن درخشاں چہرہ متعارف کرایا ہے اور آنے والی نسل کیلئے پالیساں مرتب کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25 دسمبر کو دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا دن مناتی ہے اور پاکستان میں 25 دسمبر کو کرسمس کے علاوہ یوم قائد کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اور ہر قدم پر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا نام ہی زندگی ہے جبکہ چیلنجز کو مواقع میں وہی بدل سکتا ہے جو اپنی ذات کی نفی کرتا ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا  کہ قائد اعظم ؒنے قیام پاکستان کو حقیقت کا روپ بنا کر ناممکن کو ممکن بنایااور وزیر اعظم عمران خان آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا روشن اور درخشاں چہرہ متعارف کرا رہے ہیں اور لیڈر ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے سوچتا ہے، وزیر اعظم عمران خان آنے والی نسل کیلئے پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں۔ 

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول