میلسی میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلی

  میلسی میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلی

  



میلسی(سپیشل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ تحصیل میلسی کے صدر سید وقار احمد شاہ کی قیادت میں پاک فوج اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی حمایت میں سیکڑوں افراد نے دربار بابا نتھے شاہ سے ریلی نکالی جو فدہ بازار،تھانہ بازار اور قائد اعظم(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

روڈ سے ہوتے ہوئے میلسی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر احتجاجی مظاہرین سے سید وقار احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ میں پرویز مشرف کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ غیر آئینی غیر شرعی اور غیر قانونی تو ہیں ہی لیکن ان کے غیر شرعی فیصلے نے امت مسلمہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے پوری دنیا میں ان کی وجہ سے پاکستانی قوم اور عدلیہ کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصلہ کو منسوخ کیا جائے اس موقع پر راؤ تنویر احمد اجمیری،راؤ آفتاب علی،راؤ شہزاد،مہر محمد آصف،محمد شعیب سجاد،میاں ربنواز آرائیں جند وڈا، ولید شاہ،راؤ ذوالفقار،راؤ تنویر احمد، نصیر احمد رحمانی نے بھی خطاب کیا پر امن مظاہرین نے پاک فوج اور وطن کی سلامتی کی دعا کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر