انسان کتنا ہی برا کیوں نہ ہو خدا محبت کرتا ہے،اچھے برتاؤ کیلئے کسی کے اچھا ہونے کا انتظار نہ کریں:پوپ فرانسس

انسان کتنا ہی برا کیوں نہ ہو خدا محبت کرتا ہے،اچھے برتاؤ کیلئے کسی کے اچھا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، لاہور،روم،فلوریڈا(سٹاف رپورٹرز مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ولادت حضرت عیسیٰ ؑ انتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مسیحی برادری نے خصوصی عبادات و دعائیہ تقریبات منعقد کیں،  پوپ فرانسس نے کہا ہے اچھے برتاؤکیلئے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں، خدا ہم سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو، ہو سکتا ہے آپ کے خیالات میں غلطی ہو، آپ نے چیزوں کو بالکل خراب کر دیا ہو، خدا پھر بھی آپ سے محبت کرتا رہا ہے، دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہا نے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کا جشن منایاگیا، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں 80ہزار کے قر یب لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام کی تو قع نہ رکھیں۔ مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں، امید کا دامن نہ چھوڑیں، دوسروں کیلئے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مطلب دیتا ہے۔ بعدازاں سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں دعائیہ تقریب میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا کیساتھ فلوریڈا میں کرسمس پارٹی میں شرکت کی، برطانیہ کے شاہی محل میں ملکہ الزبتھ نے شوہر،پوتے اور پڑپو تے جارج کیساتھ مل کر کرسمس کی روایتی ڈش پڈنگ تیار کی جبکہ علیل شہزادہ فلپ بھی ہسپتال سے محل پہنچے۔مغربی کنارے میں بیت اللحم میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب ہوئی، جس میں کرسمس ٹری روشن کیا گیا، اس موقع پر خصوصی چراغاں کیا گیا، تقریب میں شرکت و مناظر دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح بھی مو جود تھے، صدر محمود عباس نے بھی دعائیہ تقریب شرکت کی۔دوسری طرف فلوریڈا میں سرفنگ کرتے سا نتا کلاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ لہر و ں پر شاندار کرتب دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔ ورجینیا میں سانتاکلاز نے اسکئننگ سمیت پانی میں مختلف کرتب دکھائے۔ منیلا کے چڑیا گھر میں سانتاکلاز نے جانوروں کو تحائف پیش کیے۔
پوپ فرانسس

مزید :

صفحہ اول -