ECL سے نام نکلوانے،پاسپورٹ واپسی کیلئے مریم نواز کی دائر درخواستوں کی آج سماعت

ECL سے نام نکلوانے،پاسپورٹ واپسی کیلئے مریم نواز کی دائر درخواستوں کی آج سماعت

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور ان کے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت آج 26دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بنچ کرے گا۔نیا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اور مسٹرچودھری مشتاق احمدپر مشتمل ہے۔ اس سے قبل ان درخواستوں کی سماعت میں مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ کر ہا تھاجوموسم سرما کی تعطیلات کے باعث 26 دسمبر کو دستیاب نہیں ہوگا۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول


loading...