اسد عمر کی بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسد عمر کی بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی بیٹے آصف عمر کی شادی پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔خاموش طبیعت اسد عمر کو ایک منجھا ہوا سیاستدان سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے بیٹے آصف عمر کی شادی پر زبردست بھنگڑا ڈال کر سب کو حیران کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر اپنے بیٹے آصف کی شادی کی تقریب کے موقع پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیٹے آصف عمر کی شادی کی تقریب میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول