رانا ثناء اللہ کی ضمانت کاتحریری فیصلہ جاری،آج رہاہونگے
لاہور (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں ضمانت کاتحریری فیصلہ اور ان کی رہائی کی روبکار آج 26دسمبر کو جاری ہو گی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس چودھری مشتاق احمد نے منگل کے روز منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا، منگل کو عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل نہیں کرسکے تھے۔آج 26 دسمبر کو قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی جس کے بعد رانا ثناء اللہ کی رہائی عمل میں آئے گی۔
رانا ثناء اللہ