نیب نے جاوید لطیف سے اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا

  نیب نے جاوید لطیف سے اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) نیب لاہورنے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف سے ان کے اہل خانہ کے نام تمام نامی اور بے نامی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگا لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ایک کنال کے ڈیرے، دو کنال کے گھر کی خریداری کے ذرائع سمیت دیگر اثاثہ جات کے بارے میں ن لیگی رہنما سے سوال پوچھے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف سے تمام نامی اور بے نامی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ نیب نے لیگی رہنما کی اہل خانہ سے 143 کنال، 41 کنال، 21 کنال، 16 کنال، 11 کنال اور ایک کنال کی مختلف جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع مانگے ہیں۔میاں فلور ملز، نیو میاں فلور ملز، میاں لطیف پیپر ملز، میاں بلڈرز اور 2 عدد اینٹوں کے بھٹے کی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔نیب نے میاں پیٹرولیم پمپ، علیز سی این جی پمپ، شاہین، احمد اور الرحمن سی این جی پمپس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سوال پوچھے ہیں۔قومی احتساب بیورو کا الزام ہے کہ لیگی رہنما نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں کے اثاثے بنائے۔ نیب نے نامکمل معلومات فراہم کرنے پر یکم جنوری کو دوبارہ تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔
جاوید لطیف

مزید :

صفحہ اول -