بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی

  بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ بلاول نے تو نیب کوکہا ہے جن سوالات کے جوابات کیلئے مجھے دوبارہ بلا ر ہے ہیں ان کے جوابات میں پہلے پیش ہو کر دے چکا ہو ں، اس کے باوجود انہی سوالوں کے جوابات کیلئے مجھے میری والدہ کی برسی کے عین موقع پر بلانا،نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عین بی بی شہید کی برسی کے موقع پر نیب نے حکومت کے کہنے پر بلاول بھٹو پر محض دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں دوبارہ بلایا ہے،پہلے حکومت نے ہمیں راولپنڈی میں برسی کی اجازت دینے سے انکار کیا،ہم نے عدالت سے اس کی اجازت حاصل کی، حکومت حیلے بہانوں سے چیئرمین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے لیکن بلاول بھٹو ڈرنے والے نہیں ہیں۔
نوید چودھری

مزید :

صفحہ اول -