بلاول نے دھمکی نہیں اپنا موقف بذریعہ میڈیا بتایا

  بلاول نے دھمکی نہیں اپنا موقف بذریعہ میڈیا بتایا

  



اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے بلاول بھٹو کی جس پریس کانفرنس کو میڈیا میں ہم نے دیکھا اس میں تو انہوں نے کہیں پر بھی نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ انہوں نے تو نیب سے یہ کہا اس سے پہلے بھی جب ان کو نیب نے بلایا تو وہ گئے اور انہوں نے سوالات کے جوابات دئیے،انہوں نے یہ بھی بتایا مجھے تو عدالت بھی کہہ چکی ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں جو نیب نے ان پر بنایا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلاول نے تو اپنا موقف بذریعہ میڈیا قوم اور عدلیہ کے سامنے رکھا ہے کہ کس طرح سے حکومت انہیں نیب کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہے، سب کو علم ہے ان کی والدہ کی شہادت ستائس دسمبر کو ہوئی تھی اور اس روز پیپلز پارٹی ان کی برسی مناتی ہے ایسے موقع پر ایک بیٹے کو والدہ کی برسی منانے کی بجائے ان کو ان سوالوں کے جواب دینے کیلئے بلانا جن کے جواب وہ دے چکا ہو تو یقینی طور پر یہ اس بیٹے اور اس پارٹی کیساتھ زیادتی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔

غلام بلور

مزید : صفحہ اول


loading...