چیئرمین پی پی نے دھمکی نہیں ناانصافی کا تذکرہ کیا

  چیئرمین پی پی نے دھمکی نہیں ناانصافی کا تذکرہ کیا

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ نیب کو تو کوئی بھی دھمکیاں نہیں دے رہا بلکہ حکومتی وزراء روز اپوزیشن کو نیب کی دھمکیاں دیکر ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں، ثابت ہو چکا تھا احسن اقبال کو جس کیس میں نیب نے پکڑا ہے اس میں انہوں نے کوئی بھی گھپلا نہیں کیا بلکہ انہوں نے تو حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی تھی،لیکن افسوس اس پر بھی انہی کو سزا دینے کیلئے گرفتار کر لیا گیا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلاول نے بھی کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ انہوں نے تو اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا تذکرہ کیا اور بتایا ہے کس طرح سے یہ حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے میں لگی ہوئی ہے۔

اقبال ظفر جھگڑا

مزید : صفحہ اول


loading...