بلاول بھٹو آئین و قانون میں رہ کر بات کریں

  بلاول بھٹو آئین و قانون میں رہ کر بات کریں

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے کہا ہے اگر بلاول بھٹو زرداری نے کوئی کرپشن و لوٹ مار نہیں کی تو وہ نیب کو پریس کانفرنس میں دھمکیاں دینے کی بجائے وہاں پیش ہو کر اپنی بیگناہی کا ثبوت کیوں نہیں دیتے، نیب ایک آزادو خود مختار اد ا رہ ہے وہ اگر ان کو طلب کر لے تو یہ نیب کا غصہ بھی حکومت پر نکالتے ہیں،وزیر اعظم کئی مرتبہ واضح کر چکے،نیب پر حکومت کاکوئی کنٹرول نہیں،اس کے باوجود اپوزیشن نیب کی کاروائی کو حکومت کیساتھ جوڑتی ہے جو سراسر غلط ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا بلاول مت بھولیں ان کے والد بھی اسی طرح کی نیب کو دھمکیاں دیتے تھے مگر نیب نے ان کو بھی گرفتار کیا اگر وہ بھی قصور وار ہوئے تو نیب پاور فل ادارہ ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے، ان کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنا ہو گی۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول