عوام پر معاشی حملہ،منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کرینگے،مصطفی نواز کھوکھر

  عوام پر معاشی حملہ،منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کرینگے،مصطفی نواز کھوکھر

  



لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام پر معاشی حملہ ہے جس کی بھرپور مخالفت کریں گے،تحریک ناانصاف حکومت عوام کی ٹوٹی کمر پر مزید 150ارب کا بوجھ لاد رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال پہلے ہی عوام کے خون پسینے سے 735ارب اضافی ٹیکسوں کے ذریعے نچوڑا گیا، اب پھر بجلی، گیس اور سیلز ٹیکس بڑھا کر عوام پر مزید 150ارب کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت غریبوں پر ایک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

طرف سے نہیں چاروں طرف سے حملے کر رہی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ مستحق افراد کو نکالنا غریب دشمنی کی بدترین مثال ہے، قرضہ نہ لینے کا دعوی کرنے والوں نے ڈالروں کے عوض ملکی خودمختاری گروی رکھ دی، عمران خان نے کرسی کی خاطر معاشی اور خارجہ پالیسی تک غیروں کے حوالے کر دی ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...