حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین کو کچلنے کے سواکچھ نہیں کیا، خواجہ آصف

حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین کو کچلنے کے سواکچھ نہیں کیا، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (آن لائن) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ہو گئی قسمیں کھا نے والوں کا موقف (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

چکنا چور ہو گیا۔ بدھ کے روز سیا لکو ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ جمہو ریت کی جدوجہد جا ری رکھیں گے چاہتے ہیں تما م جما عتیں ملکر جمہو ریت کیلئے کا م کریں اس وقت ملک کو مسائل درپیش ہیں ہم ان سے نمٹنا جا نتے ہیں ڈیڑھ سال سے عوام مشکلا ت میں ہیں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہے ملک میں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے غریب عوام بیچاری فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکوت بری طرح نا کام ہو چکی ہے حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور ختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا جو بھی حکومت کے خلا ف بولتا ہے اس کو گرفتار کر لیتے ہیں رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظوری ان کے منہ پر طما نچہ ہے کہا ں گئے جو کہتے تھے کہ ہما رے پا س ثبوت مو جو د ہیں قسمیں کھا نے والو ں کا موقف اب چکنا چور ہو گیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دراخوست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے؟نیب اور نیا زی گٹھ جو ڑ نے اپو زیشن جما عتوں کو ٹارگٹ بنا یا ہو ا ہے حکومت میں بیٹھے چور ان کو نظر نہیں آتے۔
خواجہ آصف