13 ڈاکوؤں کادھاوا،77لاکھ مالیت کا کپڑا لوٹ کرفرار، دکانیں خالی

  13 ڈاکوؤں کادھاوا،77لاکھ مالیت کا کپڑا لوٹ کرفرار، دکانیں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اڈ ا ذخیرہ (نا مہ نگار) اڈا ذخیرہ میں درجن بھر مسلح ڈاکوؤں نے یلغار کردی چوکیداروں کو یر غمال بنا کر 4گھنٹے لوٹ مار کرتے رہے 77لاکھ مالیت کا کپڑا اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیل کے مطابق اڈا ذخیرہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بجے کے قریب بارہ تیرہ مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈیوٹی پر موجود چوکیداروں کو ایک ایک کر کے جبکہ چوک کے چوبارہ پر رہائش پذیرخواجہ سراؤں کو بھی یرغمال بنا کر ایک دکان میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کر دی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

اس دوران ڈاکوؤں نے محمد ریاض کی کپڑے کی دکان سے 61لاکھ شاہد رحمانی کی کپڑے کی دکان سے 16لاکھ مالیت کا کپڑا جبکہ محمد ارشد کی کریانہ کی دکان سے نقددی سمیت 80ہزار کا سامان لوٹ لیا 4گھنٹے لوٹ مار کرنے کے بعد صبح 5بجے آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس تھانہ صدر اور سرکل دنیا پورکی پولیس سوتی رہی پولیس نے چوکیداروں کو اپنی حراست میں لے کر کاروائی بھی شروع کر دی ہے یاد رہے کہ اڈا ذخیرہ میں پہلے پولیس چوکی تھی جو کہ گذشتہ چند ماہ سے ختم کر دی گئی ہے جس وجہ سے کرائم میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات پر اڈا ذخیرہ کے تاجروں اور عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے عوام نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سرکل دنیا پور کی کار کردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے آئے روز وارداتوں سے عوام اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں عوام نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او لودھراں سے مطالبہ کیا کہ اڈا ذخیرہ چوکی کو فی الفور بحال کیا جائے اور ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
خالی