چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان کیخلاف کرپشن کی نت نئی داستانیں، انکوائریاں شروع

      چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان کیخلاف کرپشن کی نت نئی داستانیں، انکوائریاں ...

  



چوبارہ (نمائندہ پاکستان)چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان اجمل رحیم کی کرپشن کا ایک اور باب کھل گیا فی ٹھکیدار سے ایک لاکھ روپے لیکر ایک ہی ڈسپیچ نمبر لیٹر پر دو دو آرڈر جاری کر (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

دئیے مختلف نیلامی درختان آرڈرز کی مدات میں محکمہ کو کروڑوں کا۔ تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے رہائشی سماجی رہنماء ملک رب نواز ڈنہار خرم شہزاد ودیگر ٹھکیداروں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان زون اجمل رحیم نے سابقہ تعیناتی کے دوران فی ٹھکیدار سے ایک لاکھ روپے لیکر نیلامی درختان نیلام شدہ لاٹوں کے آرڈر کئیے مورخہ 20.6.15 نیلامی ہوئی کنزرویٹر فاریسٹ ڈیرہ غازیخان نے نیلامی درختان بین ہونے کی وجہ سے درخت نیلامی کی منظوری نہ دی جس پر ٹھکیداروں نے چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان زون اجمل رحیم کو درخواستیں گزاریں بعد ازاں چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان اجمل رحیم نے منظوری مورخہ 15.6.2016 و دیگر تاریخوں میں بھاری رشوت لیکر درختان کی کٹائی سے کنزرویٹر فاریسٹ ڈیرہ غازیخان کو لیٹر لکھا اور ایک ہی ڈسپیچ نمبر لیٹر 355DM وغیرہ پر دو آرڈر کر دئیے جس میں ایک آرڈر اصلی اور دوسرا منظوری درختان آرڈر فرضی بنا کر ٹھکیداروں سے مبینہ فی آرڈر ایک لاکھ روپے وصول کرتا رہا چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان اجمل رحیم بڑے پیمانے پر ٹیکینکل طریقے سے کروڑوں کی کرپشن کر رہا ہے قبل ازیں موصوف پر انٹی کرپشن بہاولپور میں مقدمہ نمبر 80/16 زیر دفعات 467/468,471/420,409/PPC,PCA5.2.47 میں شامل ملزم ہے اور پپلی پہاڑ جنگلات میں مبینہ کرپشن درخت خردبردگی کی انکوائریاں بھی موصوف کے خلاف زیر سماعت ہیں انہوں نے کہا کہ موصوف کی جہاں بھی تعیناتی ہوئی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال دھڑلے سے کرتا رہا ٹھکیداروں جاوید اختر نصیب خان کالوخان گل زمان خان و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری جنگلات پنجاب سے مطالبہ کیا کہ چیف کنزرویٹر فاریسٹ ملتان اجمل رحیم کے ملتان آفس اورکنزرویٹر فاریسٹ ڈیرہ غازیخان آفس کے ریکارڈ کو چیک کیا جائے اور موصوف کے خلاف انکوائری کر کے فوری چیف کنزرویٹر فاریسٹ کی سیٹ سے ہٹا کر ایماندار افیسر لگایا جائے۔

داستانیں

مزید : ملتان صفحہ آخر