مٹھن کوٹ میں نوجوان قتل، ایک ملزم گرفتار تحقیقات کادائرہ وسیع، باقی ملزموں کیخلاف شکنجہ تیار
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور پولیس نے سید مزمل شاہ کا قاتل ٹریس.سید مزمل شاہ مقتول کے قاتلوں کا سراغ مل گیا 7دسمبر کو سید مزمل شاہ کوٹ مٹھن سٹی سے گْم ہوا تھا اور بے دردی سے قتل کرکے دریا میں پھینک گئے تھے اس(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
معصوم سید کی عمر پندرہ برس تھی ضلع راجن پور کے ڈی پی او احسن سیف اللہ نے اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی صدر اور تھانہ صدر راجن پور SHOاسحاق جان،تھانہ سٹی راجن پور SHOمحمد عابد گبول اور تھانہ کوٹ مٹھن کے SHOجاوید اقبال مکول پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور تمام انوسٹی گیشن کی ذمہ داری راجن پور تھانہ سٹی کے SHOعابد گبول کو سونپ دی? ان تمام آفیسران نے تقریباً چھ یوم میں قاتلوں کو ٹریس کرلیا جسمیں سے ایک قاتل گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا اور باقی قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس ساری کارروائی میں DPO ضلع راجنپور کی ذاتی دلچسپی پر تمام آفیسران نے اپنے فرآئض کو نبھاتے ہوئے معصوم سید مزمل شاہ کے قاتلوں تک پہنچنے میں دیر نہ کی۔
شکنجہ تیار