زہریلی شراب سے2افراد ہلاک،ایک کی حالت تشویشناک، تحقیقات شروع

    زہریلی شراب سے2افراد ہلاک،ایک کی حالت تشویشناک، تحقیقات شروع

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد دم توڑگئے۔ تیسرے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود سوئی گیس چوک کے رہائشی جام محمداجمل اور جام محب علی نے قریبی دوست منورحسین کے ساتھ تھانہ اقبال آباد کی حدود سے لائی گئی شراب پی لی‘ حالت بگڑجانے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے تینوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا۔ زہریلی شراب لڑجانے پر جام محمداجمل اورجام محب علی جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑ(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

گئے جبکہ تیسرا ساتھی منورحسین کی ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے ضلع رحیم یارخان میں اس سے قبل زہریلی شراب پینے سے اموات ہوچکی ہیں جوکہ پولیس پر سوالیہ نشان ہے۔اطلاع پاکر پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن کے ایس ایچ او رانا محمداشرف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زہریلی شراب پینے سے مرنے والے لواحقین کے گھر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر