حضرت عیسیٰ  ؑنے محبت، امن،برداشت اور قربانی کا درس دیا، نور الحق قادری

حضرت عیسیٰ  ؑنے محبت، امن،برداشت اور قربانی کا درس دیا، نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پیر نور الحق قادری، وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا کرسمس 2019 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال کرسمس ہم گزشہ سالوں کی طرح روایتی جوش وجذبے کیساتھ منا رہے ہیں، خاص دن پر میں اپنی طرف سے اور تمام قوم کی طرف سے اپنی مسیحی برادری کو خصوصاََپاکستان اور بالعموم تمام دنیا میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت عیسی خدا کے عظیم پیغمبر تھے آپ نے محبت، امن، برداشت اور انسانیت کیلئے قربانی کا درس دیا،قائد اعظمؒ کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہب، ثقافت اور پیشے سے بالاتر ہو کر برابری کے حقوق حاصل ہیں، یہی حقوق آئینِ پاکستان کی میراث ہیں، موجود حکومت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے گی،بحثیت برابر کے شہری، یہاں تمام لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کرنے اور خوشحالی کے مواقع حاصل ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کے درمیان رواداری اور ہم آہنگی فروغ پائے،آج کے خوشی کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اْمید کرتا ہوں کہ وہ ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
 نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -