رئیل سٹیٹ سے وابستہ افراد کاملکی ترقی میں اہم کردار ہے، شاہد محمود 

  رئیل سٹیٹ سے وابستہ افراد کاملکی ترقی میں اہم کردار ہے، شاہد محمود 

  



اسلام آباد (آن لائن) پراپرٹی کی دنیا سے وابستہ افراد ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں اگر آج بحریہ ٹاؤن کامیابیوں کی طرف گامزن ہے تو اس میں ملک ریاض حسین، علی ریاض ملک کی شب و روز محنت اور پراپرٹی کی دنیا سے وابستہ افراد کا تاریخی کردار ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے منصوبوں میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل ترین لمحات میں بحریہ ٹاؤن کاساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن شاہد محمود قریشی نے خرم پراپرٹی زون کے چیف ایگزیکٹو خرم لطیف کی طرف سے ان کے اعزازمیں منعقدہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

شاہد محمود قریشی 

مزید : صفحہ آخر


loading...