وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے
کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ)ایک روزہ دورے پرپہچیں گے،دورے کے دوران وہ شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم