کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے دم لینگے، ناصر شاہ
کراچی (این این آئی) وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کو ختم کرکے دم لیں گے، اس ضمن میں سندھ حکومت نے رواں ہفتے ہی ایک ویجی لینس کمیٹی قائم کردی ہے جسے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون حاصل ہوگا، شہر میں 72 سال پرانی وبوسیدہ پانی کی لائنوں کی تبدیلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو عالمی بینک کے تعاون سے بہتر کیا جارہا ہے، عالمی بینک نے سندھ کو دوپلان کے تحت مجموعی طور پر600ارب روپے کی فنڈنگ کررہا ہے، یہ بات انہوں نے منگل کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپر ز سے خطاب کے دوران کہی۔وزیر بلدیات سندھ کا مزید کہنا تھا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کام کر ر ہی ہے۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت ایشن جاری رہے گا،شہر میں ہونیوالی تعمیرات کیلئے ایک ویجی لینس کمیٹی بنائی ہے یہ شہر میں تمام ہونیوالی تعمیرات کی جانچ کریگی اور قانونی و غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لے گی اگر کوئی مسئلہ ہوا تو روکا جائیگا۔چھوٹے بڑے نقشوں کی اپروو ل میں تاخیرہوتی ہے اسے تیز کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن پر کام ہورہا ہے۔
ناصر شاہ