قائداعظمؒ نے پاکستان کی ترقی کیلئے اصول متعین کیے، طاہر القادری

  قائداعظمؒ نے پاکستان کی ترقی کیلئے اصول متعین کیے، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒایک ایسے مدبر اور رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ایک علیحدہ آزاد ملک حاصل کیا ہے بلکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ایسے اصول بھی متعین کیے ہیں جو آج بھی اپنے نفاذ اور اطلاق کا مطالبہ کررہے ہیں، قائداعظم ؒ نے اپنے واضح فکر اور زبردست قائدانہ اوصاف کی بناء پر ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کی اور اس میں اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی عطاء فرمائی، پاکستان کو معاشی، سفارتی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے کے لیے قائداعظم کے افکار سے رہنمائی لینا ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔
طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -