بلاول کیخلاف بیان بازی شیخ رشید کا وسیلہ روزگار ،سعید غنی
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی شیخ رشید کا وسیلہ روزگار ہے،شیخ رشید جیالوں کو اپنی طرح بزدل نہ سمجھیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ ایک حوالدارکے ڈر سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔راولپنڈی کے پدی کی سیاست نالہ لئی میں ڈوبنے والی ہے سعید غنی نے کہا کہ نیب نے اپنا غیر اعلانیہ ترجمان بھی کھوٹا سکہ رکھا ہے۔
سعید غنی