یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 22واں کا نووکیشن، 1600طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں 

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 22واں کا نووکیشن، 1600طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں 

  



لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے بائیسویں کانووکیشن کی پر وقارتقریب گزشتہ روز ایکسپو سنٹرجوہرٹاؤن میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور جبکہ گیسٹ آف آنر سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ تھے۔ کارپوریٹ سیکٹر سے سینئر ایگزیکٹوز بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں پروریکٹر یو سی پی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمداور فیکلٹیزڈینز کے علاوہ ذہین طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین اورمعزز مہمانوں کی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔1600طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 98پوزیشن ہولڈرز کو شاندار تعلیمی کار کردگی پر گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے بھی دئیے گئے، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ہو نہار طالبہ فاطمہ التزہرہ نے رول آف آنر حاصل کیا رواں سال انٹرپرینیورشپ ایوارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس کا مقصد انٹرپرینیورشپ کا فروغ اور حوصلہ افزائی ہے اور اس ایوارڈ کی حقداریمن ی   فاطمہ قرار پائیں اورمعید احمد نے سرٹیفیکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوا تین کا معا شرے کی ترقی میں اہم کر دار ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیاں اعلیٰ پو زیشن حا صل کر نے میں لڑکوں سے کہیں آگے ہیں بعید نہیں کہ اگلے 10 سال بعد لیڈر شپ خوا تین کے ہا تھ میں ہو گی اور یقینا ملک زیا دہ ترقی کر ے گا، انہوں نے طلباء و طالبات کو زندگی میں کامیابی حا صل کر نے کیلئے والدین اور اساتذہ کی عزت کر نے پر زور دیا، انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کو سال 2020 اساتذہ کو عزت دینے طور پر منا نے کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیا اور بھر پور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔جامعات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر سے کہا ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین ما حول کیلئے جا معات کو سولر پر منتقل کریں، مزید یہ کہ طلباء کے سا تھ جامعات کا رویہ انصاف پر مبنی ہو نا چاہیے میرٹ پر کام ہو نا چاہیے اورمجھے یقین ہے کہ جلد پاکستان کی جامعات پہلی 500 جامعات میں شا مل ہو نگی۔ صاف پانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 سال میں ہر قصبے گاؤں اور شہر میں صاف پانی میسر ہو گا، جون 2020 تک 2 کروڑلوگوں کو صاف پانی کی فراہم شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا اسلام امن کا مذہب ہے اور ہما را مذہب دو سرے مذاہب کیلئے روا دا ری کی تعلیم دیتا ہے کر تار پور کو ریڈور کھولنے سے پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہو ا ہے۔ دو سری طرف ہندو ستان کشمیریوں اور ہندوستان میں رہائش پذیر مسلمانوں کے حقو ق سلب کر رہا ہے اور اس سے احتجا ج کی جو لہر اٹھی ہے اس انڈیا کا ذوال ہو گا۔انہوں نے محنت کی عظمت پر زور دیا اور گریجو ایٹس کو مبارکباد دی۔ سلمان اکرم راجا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام تمام دنیا میں بے چینی کا باعث ہے دو لت مند اور غریب کا فرق زیا دہ سے زیا دہ ہو تا جا رہا ہے۔ اور یہ تفریق ختم نہیں کی جا سکی، انہوں نے گریجو ایٹس کو تلقین کی کہ وہ ما حولیا تی آلو دگی اور مصنو عی ذہانت اور عورتوں کو با اختیار بنا نے جیسے ایشو ز پر کا م کر نا ہو گا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹرمنصور احمد نے گو رنر پنجاب کی آمد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی اہل قیادت میں یو نیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعلیم اور تحقیق میں اہم پیش ر فت  ہو گی۔ یونیورسٹی کی سال رواں میں ہونے والے پیش رفت اور کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی آگاہی دی۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق اور ترقی کے لئے انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کے مظبوط روابط بہت ضروری ہیں اور اس ضمن میں انڈسٹری کے ساتھ مل کر متعدد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے۔ یو سی پی تحقیق اوراس کی اشا عتوں پر یقین رکھتی ہے لہذیونیورسٹی نے اس سال 271 اور گزشتہ دو سالوں میں مجمو عی طور پر 566ور امپیکٹ فیکٹر ریسرچ پیپرز شائع کیے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر تے ہیں کہ یو نیورسٹی تخلیق اور علم میں اضا فے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔ یو سی پی روبو ٹکس سینٹر نے جر منی کے سا تھ مل کر متعدد صنعتی منصو بوں کو کامیابی کے سا تھ مکمل کیاہے۔اور ہماری زرعی صنعت کو معا شی اور قابل عمل حل فراہم کیے ہیں مر کز نے جر منی سے 240K یو رو مالیت کی بین الاقوامی فنڈنگ حاصل کی ہے۔ فال 2019 سیمسٹر سے انگریزی زبان کا مر کز، ELC قائم کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد طلباء کی زبان اور تنقیدی سوچ کی مہا رت کو بڑھانا ہے۔ ای سی ایل ورکشاپس، سیمینارز اور مبا حثہ فور مز کا بھی اہتمام کر تا ہے جو اساتذہ کو بھی سیکھنے کا ماحول فراہم کر تے ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سٹوڈنٹس کونسل کے تحت 34سوسائیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ جہاں طالب علم اپنی پسند اور دلچسپی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔  اور اس سال طلباء میں قیا دت اور انتظامی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ہم نصابی سر گرمیوں کے انعقاد کیلئے 10ملین سے زیا دہ کی رقم فراہم کی گئی۔ کھیلوں میں یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب گذشتہ 8سال سے مسلسل چمپینز ٹرافی کی ونر ہے، جس پر UCP کے طلباء واقعتا فخر محسوس کر تے ہیں یو سی پی میں کیریئر سروسز آفس، CSO ہے، جو انڈسٹری اکیڈیمیہ ر وابط کی دیکھ بھال کر تا ہے۔ اس سا ل CSO آفس کو 26.4 ملین کے بجٹ کی فراہمی کے سا تھ نئی شکل دی گئی ہے جس کی تو جہ اس بات پر دی گئی ہ ے کہ طلباء کو ان کی صلاحیتوں کو جاننے اور ان کومستقبل کے با رے میں  فیصلے کرنے میں مدد دی جا سکے۔ صرف پچھلے دوماہ میں مختلف شعبوں کی 317 کمپنیوں سے رجوع کیا گیا۔ تھا جن میں سے 100کمپنیوں نے UCP کا دورہ کیا ہے اس کے نتیجے میں گریجو یشن کلاس کے 45 فیصد سے زیا دہ طلباء معروف کمپنیوں میں رکھے گئے ہیں۔ یہ جا ننا ہما رے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس وقت 9 فیکلٹییز میں +13000 طلباء UCP میں زیر تعلیم ہیں اس سال ہم نے 400 سے زائد طلباء کے سا تھ سائنس فیکلٹی قائم کی ہے، یہ حکومتی ہدایات کی تعمیل ہے کہ یونیورسٹیوں کو مارکیٹ  چلنے والے مضامین اور ڈگریوں کے سا تھ سا تھ قدرتی اور معا شر تی علوم کی طرف بھی بھر پور تو جہ دی جانی چاہیے۔ گذشتہ مالی سال میں UCP نے اپنے 11,484 طلباء کو خزاں 2018 اور مو سم بہار 2019 میں وظائف میں 472 ملین کے قریب تقسیم کئے  تا کہ معا شرتی یا معا شی مجبو ریوں کی وجہ سے قابل طالب علم تعلیم مکمل کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔ آخر میں انہوں نے گریجوایٹس کو مبارکباد دی۔

سنٹرل پنجاب یونیورسٹی 

مزید : صفحہ آخر


loading...