کیلیفورنیا،بے گھر افراد کی تعداد میں 2.7فیصد اضافہ،16ہزار شہریوں کا گاڑیوں میں سونے کا انکشاف

کیلیفورنیا،بے گھر افراد کی تعداد میں 2.7فیصد اضافہ،16ہزار شہریوں کا گاڑیوں ...

  



واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا، صرف کیلیفورنیا میں 16ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل میں کمی کے باعث گھر کرائے پر نہ لینے کے سبب اپنی گاڑیاں کسی بھی  ہسپتا ل، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے اس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنیوالی خاتون لارن کش اپنی کار کو دو مقصد کیلئے استعمال کرتی ہیں، 36 سالہ لارن ایک بے گھر خاتون ہیں جو دن میں ٹیکسی چلاتی ہیں مگر ہر رات وہ اسی کار میں سوتی ہیں اپنی گاڑی کی عقبی نشست کو ایک بستر میں تبدیل کردیتی ہیں۔چند روز قبل ہی یو ایس ڈیپارٹمنٹ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں رواں سال بے گھر افراد کی تعداد میں 2.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایسے ہی مجبور افراد کیلئے لاس اینجلس کے علاقے کوریا ٹاؤن میں واقع چرچ انہیں مارچ 2018 سے رات میں گاڑیاں پارک کرنے کی محفوظ سہولت فراہم کررہا ہے۔لوگوں کا بالخصوص خواتین بے گھر افراد کا کہنا ہے کہ یہاں گاڑیاں پارک کرکے اس میں سوتے وقت انہیں اپنی عصمت دری یا رہزنی کا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہوتا یہ ایک محفوظ ترین جگہ ہے۔

بے گھر افراد

مزید : صفحہ آخر