نوید کمانڈو کی دہشتگردی مقدمہ میں سزائے موت کیخلاف اپیل خارج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ کے مبینہ ساتھی نوید کمانڈو کی دہشتگردی مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے سزائے موت کیخلاف نوید کمانڈو اس کے ساتھیوں انجم نیاز اور طاہر کی عمر قید کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ نوید کمانڈو کا بھولا گجر کو قتل کرنے کا اعترافی بیان موجود ہے، اعترافی بیان موجود ہو تو مجرم کو سزا سے بری نہیں کیا جا سکتا۔
نوید کمانڈو/اپیل خارج