افغانستان میں سیز فائر کیلئے متحرک امن گروپ کے 27اراکین اغواء،کارروئای میں طالبان ملوث:افغان حکومت

افغانستان میں سیز فائر کیلئے متحرک امن گروپ کے 27اراکین اغواء،کارروئای میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)مغربی افغانستان کے صوبہ فارح سے پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں پیپلز پیس موومنٹ کا گروپ پورے ملک میں امن اور سیز فائر کے حوالے سے مہم چلا رہا تھا۔گروپ کی جانب سے مہم کا آغاز صبہ ہرات سے کیا گیا تھا،گروپ کے اراکین گزشتہ دو ہفتوں سے امن کی مہم چلا رہے تھے، ڈپٹی کمشنر مسعود بختاور کے مطابق گروپ کے ارکان 6 گاڑیوں پر سوار تھے اور وہ صوبہ ہرات سے صوبہ فارح میں داخل ہوئے تھے جب انہیں طالبان نے اغوا کر لیا اور اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ادھر اس تنظیم کے ایک رہنما اقبال خیبر نے بدھ کو بتایا کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مغوی پورے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے کی ایک مہم پر نکلے ہوئے تھے۔اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی تک امن گروپ کے اراکین کے اغوا کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ماضی میں طالبان کی جانب سے اس گروپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ اسے افغان حکومت سپورٹ کر رہی ہے۔افغان حکومت نے اس کی تردید کی تھی۔ 
اراکین اغوا
 

مزید :

صفحہ آخر -