ایم کیو ایم نے مشرف کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، مصطفی کمال

ایم کیو ایم نے مشرف کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، مصطفی کمال

  



حیدرآباد(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کے نام پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے، کراچی شہر میں کتے کاٹنے سے بچے مررہے ہیں اور یہ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، پاکستان میں گورنس نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف تباہی اور بربادی پھیلی ہوئی ہے، حیدرآباد کے تمام مرکزی شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، حیدرآباد یونیورسٹی آج بھی عوام کیلئے خواب ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد تو رکھ دیا گیا لیکن یونیورسٹی کے لئے زمین آج بھی تلاش کی جا رہی ہے، پی ایس پی 24 جنوری کو لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ کرے گی۔۔وہ لطیف آباد کے ایک ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی، ڈویژنل صدر ندیم قاضی، شعیب جعفری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، اس موقع پر بڑی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ اس ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر لگایا نہیں جاسکتا کیونکہ وزیراعظم قائد حزب اختلاف سے بات نہیں کریں گے۔ سندھ میں وزیراعظم کام نہیں کراسکتے کیونکہ انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ سے بات ہی نہیں کرنی، ابھی چار روز قبل انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے 20 منٹ ملاقات کی تھی۔ 18ویں ترمیم کے بعد جو بھی پیسہ سندھ میں آنا ہے اور شہروں میں لگنا ہے وہ صوبائی حکومت کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے بغیر نہیں آسکتا، انہوں نے کہاکہ حکومت کام شروع کرے بیانات اور اعلانات سے باہر آئے، وزیراعظم چار مرتبہ کراچی آئے ایک چکر وہ حیدرآباد کا بھی لگائیں یہاں کا حشر بہت برا ہے۔

مصطفی کمال

مزید : صفحہ آخر


loading...