قائداعظمؒ کو طلباء سے محبت تھی،خرم نواز گنڈاپور

  قائداعظمؒ کو طلباء سے محبت تھی،خرم نواز گنڈاپور

  



لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد میں برصغیر کے مسلم طلبہ نے مشکل حالات اور بے سروسامانی کے عالم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیغام گھر گھر پہنچایا، قائداعظم نے برصغیر کے مسلم نوجوانوں کے اندر حوصلہ پیدا کیا اور فرمایا تعمیر پاکستان کی راہ میں مصائب اور مشکلات کو دیکھ کر نہ گھبرائیں،قائداعظم کو طلباء سے محبت تھی، قائداعظم نے مسلم طلباء کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فرمایا ہے نوجوان طلباء میرے قابل اعتماد کارکن ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، ضیاء الرحمن ضلج، اخلاق حسین، یونس نوشاہی، فراز ہاشمی، احسان سنبل، میاں انصر و دیگر بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈا پو ر

مزید : صفحہ آخر