دنیا کا پہلا الیکٹرک ہوائی جہاز آگیا پٹرول کا خرچہ ختم

  دنیا کا پہلا الیکٹرک ہوائی جہاز آگیا پٹرول کا خرچہ ختم

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) رولز رائس نے دنیا کا پہلا مکمل الیکٹرک ہوائی جہاز بنا لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک چھوٹے سائز کا طیارہ ہے جس میں صرف ایک آدمی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس جہاز کی پہلی پرواز 2020ء کے موسم بہار میں ہو گی۔ یہ ایک بار ری چارج کرنے پر 200میل (322کلومیٹر)سفر کر سکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300میل فی گھنٹہ (483کلومیٹر فی گھنٹہ) ہو گی۔اس رفتار کے ساتھ یہ دنیا کا تیز ترین آل الیکٹرک ہوائی جہاز ہوگا۔ اس میں تین ہائی پاور ڈینسٹی ایکسیئل الیکٹرک موٹریں لگائی گئی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 500ہارس پاور طاقت پیدا کرتی ہیں۔نیلے اور سفید رنگ میں بنائے گئے اس چھوٹے سے خوبصورت ہوائی جہاز کی بیٹری ایک بار ری چارج کرنے میں اتنی بجلی صرف ہو گی کہ اس بجلی پر 250گھر چل سکتے ہیں۔

الیکٹرک ہوائی جہاز

مزید : صفحہ آخر