شیخوپورہ،سفاک قاتل بیوی کی لاش موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گلیوں میں گھماتا رہا

شیخوپورہ،سفاک قاتل بیوی کی لاش موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گلیوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ،فیروز والہ (بیورو رپورٹ،نمائدہ پاکستان)دوسری شادی کرنے کے جھگڑے پر خاوند نے ساتھی کی مدد سے پہلی بیوی پر تشدد کر کے اسے بے دردی سے ہلاک کر دیا بعد میں مقتولہ کی لاش موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر اسے گھسیٹتے رہے لاش سڑک کے کنارے پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شامکے کے رہائشی دکاندار علی نواز نے عابدہ بی بی کے ساتھ شادی کی جس کے ہاں چار بچے ہوئے مگر علی نواز نے پسند کی دوسری شادی کر لی جس پر عابدہ بی بی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کا طعنہ دیا جس پر ان کے درمیان آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روزعلی نواز نے اپنے ساتھی کی مدد سے مل کر پہلی بیوی کو ہلاک کر کے بعدمیں یہ مشہور کر دیا کہ عابدہ بی بی گھر سے مریدکے کپڑے خریدنے گئی ہے راستے میں نا معلوم افراد نے اسے قتل کر دیا ہے مقتولہ کے بھائی شاہد علی نے بتایا کہ ملزم علی نواز نے عابدہ بی بی کو تشدد کے بعد قتل کیا فیروز والہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی شاہد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ کی نعش قبضے میں لے کر ہسپتال بھجوا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -