برطانوی میڈیا خود ساختہ تماشا دکھا رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ حال ہی میں برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں چین کے شنگھائی چنگپو جیل میں غیر ملکی قیدیوں کو کرسمس کارڈ بنانے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بر طانوی میڈیا کا خود ساختہ تماشا ہے۔
گنگ شوانگ نے اسی روز وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا " میں نے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کی ہیں۔میں آپ کو ذمہ داری کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ شنگھائی چنگپو جیل میں غیر ملکی مجرموں کیلئے جبری مشقت نہیں ہے۔