تمام ریکارڈ جمع کرایا،فوٹیج مقدمہ کی ضرورت نہیں:چیف پراسیکیوٹر اے این ایف،ثبوت موجود نہیں،وزیر مملکت استعفا دیں:مسلم لیگ (ن)

تمام ریکارڈ جمع کرایا،فوٹیج مقدمہ کی ضرورت نہیں:چیف پراسیکیوٹر اے این ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ضمانت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے بعد تاثر دیا گیا میں نے راہ فرار اختیار کرلی اور منشیا ت کیس ختم ہوگیا۔ عدلیہ کی عزت سب پرفرض ہے، تاثر دیا گیا جیسے میں کہیں چلاگیا، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز کابینہ کے ا جلا س میں شریک نہیں ہوسکا۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کیا، منشیات کیس ختم نہیں ہوا اسلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ابھی تک ملز م ہیں۔ ایسا نہیں کہ عدالت کافیصلہ حق میں آئے توایک موقف حق میں ناآئے تودوسراموقف اختیار کریں۔ ویسے بھی آج کل ضمانتوں کا مو سم ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے 17 دن کے اندر فوٹیجز سمیت تمام ثبوت (ویڈیو اور شواہد) عدالت کو فر اہم کردیے تھے۔ میں کانفرنس میں لفظ ویڈیو نہیں بلکہ فوٹیج استعمال کیا تھا۔ راناثنااللہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ پریس کانفر نس میں جذباتی انداز اپناتے ہوئے شہر یار آفریدی کا کہنا تھا خدا کیلئے یہ کام میرا یا آپ کا نہیں، عدالت ہے۔ میڈیا کو تصویر کے دونوں رخ دکھانے چاہییں، میڈیا کی بہت بڑی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہم میڈیاسے نہیں بھاگ رہے ہم میدان میں کھڑے ہونیوالے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ کیس کو میڈیا ٹرائل نہ بنائیں، کیا قوم اور میڈیا سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول چکے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں کس نے معصوم لوگوں کو گولیاں ماریں؟۔ ہم اداروں کومضبوط کررہے ہیں،شہریارآئیگااورچلاجائیگاادارے موجود رہیں گے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا انسد ا د منشیات کا ادارہ بھرپور صلاحیت کا حامل ہے اور رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ میری یا اے این ایف کی کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں، قانون کی حکمرانی پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہوگی۔ہم عدالتوں کا دل سے احترام کر تے ہیں، میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن میں علاج نہیں بلکہ شاپنگ کررہے ہیں۔ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری ٹیم کو اللہ کے بعد میڈیا نے عوامی شناخت دی۔ 
شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ اول -