چیئرمین نیب کاڈی جی لاہور کورنگ  روڈ منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کاڈی جی لاہور کورنگ  روڈ منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

  



 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے لاہور رنگ روڈ میں 62 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 59 ارب 39کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔اب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورکو رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔نیب کا بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے لہٰذا عدالتی احکامات کی روشنی میں کیس کی جاری انکوائری مکمل کریں گے۔ 

لاہور رنگ روڈ 

مزید : صفحہ اول