گوادر ایئر پورٹ پر کام کا آغاز،چینی بحری جہاز تعمیراتی سامان کیساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز

گوادر ایئر پورٹ پر کام کا آغاز،چینی بحری جہاز تعمیراتی سامان کیساتھ بندرگاہ ...

  



گوادر(آن لائن)پاکستان کے سب بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر کام کا آغاز کردیاگیا،حکومت چین کی اشتراک سے گوادرمیں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیراتی کام کا سامان لیکر چینی بحری جہازگوادرپورٹ پر لنگراندازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوادرکے نیوانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات شروع کردی گئی ہے ائیرپورٹ کی تعمیرات کے لیئے چینی بحری جہاز ”ایم وی کیپ میل“ گوادرپورٹ پر لنگراندازہوگیا،بحری جہاز میں چالیس کے قریب کنٹینرلوڈ ہیں جن میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات کے سامان موجود ہیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیراتی سامان پر مشتمل اس پہلی شپمنٹ کے آمد کے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے یونی ورسٹی آف بلوچستان تربت کیمپس اور گوادرکالج کے طلباء اور طالبات کو بھی مدعو کیاگیا تھا جنہوں نے چینی بحری جہازکا استقبال کیا۔

گوادر ائیرپورٹ 

مزید : صفحہ اول


loading...