میئر کراچی نے شہریوں کی جانب سے مزار قائدپر پھولوں کی چادر چڑھائی

میئر کراچی نے شہریوں کی جانب سے مزار قائدپر پھولوں کی چادر چڑھائی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی وسیم اختر نے 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر  کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کئے۔ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، میڈیا کمیٹی کی چیئرپرسن صبحین غوری سمیت بلدیہ کی کونسل کی کمیٹیوں کے چیئرمین، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،ضلع غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان،رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان، عارف خان ایڈووکیٹ اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب برصغیر کے بڑے لیڈر کی سالگرہ پر جمع ہوئے ہیں۔ پوری قوم قائد اعظم کی سالگرہ منارہی رہی ہے۔ مگر صرف قائد کے مزار پہ پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی ہماری اصل ذمہ داری قائد کے اقوال پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے حصول کے لئے قائد نے یہ ملک حاصل کیا تھا ہم اس منزل تک نہیں پہنچے۔انہوں نے کہا ملک کی ترقی اور قوم کی خوش حالی کے لئے ہمیں وفاقی و صوبائی سطح پر قائد اعظم کے اقوال کی روشنی میں پالیسیاں بنانی چاہیے۔افسوس کہ ہم قائد کے اقوال کو بھول چکے جس کی وجہ سے ہم ترقی نہیں کر پائے اللہ تعالی ہمیں قائد اعظم کے اقوال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ قائد کی سالگرہ کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کرنا چاہیے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے تاکہ ملک ترقی کرے۔ایک سوال کے جواب میں میئرکراچی نے کہا کہ گورنر سندھ نے اگر ایسا کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنا وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں تو اس کا جواب کراچی کے عوام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم نے ملاقات کی دعوت دی تو ضرور جائیں گے تاہم کراچی کے مسائل پر اس سے پہلے بھی متعدد بار بریفنگ دے چکا ہوں۔

مزید : صفحہ اول


loading...