سیہون:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق، 9زخمی
سیہون(رپورٹ/ نصراللہ انصاری ) سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے مقام پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم،چار افراد ہلاک 9 زخمی،زخمیوں اور فوتیوں کو سیہون ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے مقام پر تیز رفتار کار گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لاڑکانہ سے شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد امیر شیخ منظور شیخ اور تین سالہ بچی انیلا شیخ سیہون شریف کے سید امجد شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 9 افراد سخت زخمی ہوئے جن میں سجاد شیخ لیاقت ڈیتھو فتاح ہالیپوتو،اسد انصاری اور دیگر شامل ہیں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی۔