کوہاٹ میں شکردرہ گرڈ سٹیشن کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ گرڈ سٹیشن منصوبہ فائلوں میں دب گیا 60 کروڑ کا منصوبہ منتخب ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے شکردرہ میں گرڈسٹیشن کے قیام کے لیے نہ صرف فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی گئی تھی بلکہ اس وقت پیسکو چیف انور یوسف زئی نے ٹیم کے ہمراہ شکردرہ میں سائیٹ کے معائنے کے لیے شکردرہ کا دورہ بھی کیا تھا مگر بدقسمتی سے ممبر قومی اسمبلی کی عدم دلچسپی اور امتیاز قریشی کے الیکشن میں ناکامی کے بعد یہ منصوبہ تاحال کاغذوں اور فائلوں تک محدود ہو چکا ہے واضح رہے منصوبے کے لیے 60 کنال زمین بھی حاصل کی گئی تھی اور 60 کروڑ روپے فنڈ بھی مختص کر دیا گیا تھا مگر کئی سال گزرنے کے باوجود مذکور منصوبہ پر کام کا آغاز نہ ہو سکا جس کے لیے ایم این اے شہریار آفریدی عوام کو جوابدہ ہیں۔