مینگورہ میں گیس لیکج سے نانا 2 نواسوں سمیت جاں بحق 

مینگورہ میں گیس لیکج سے نانا 2 نواسوں سمیت جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مینگورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مینگورہ کے علاقے طاہر آباد میں ہنستا بستا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، نانا دو نواسوں سمیت گیس لیکیج اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اْٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ طاہر آباد میں عبدالرازق اپنے نواسوں عبیداللہ ولد فضل مولا اوفر اور حضرت نبی ولد فضل خالق کے ہمراہ کمرے میں سورہا تھا رات کو گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث نانا اپنے دونوں نواسوں سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔تینوں کو فوری طبی امداد کے غرض سے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق عبد الرزاق کے دونوں نواسے نانا کے گھر رات گزارنے آئے تھے جو اْن کے زندگی کی آخری رات ثابت ہوئی۔
نانا نواسے

مزید :

صفحہ اول -