پاکرا نے سونیری بینک کی ریٹنگز برقرار رکھیں

  پاکرا نے سونیری بینک کی ریٹنگز برقرار رکھیں

  



کراچی (پ ر)سونیری بینک نے مستقبل کے خوش آئندامکانات کے ساتھ اپنی مجموعی رسک پروفائل کو مستحکم رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پوزیشن کو برقرار رکھاہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ،"PACRA"نے سونیری بینک کو اپنی طویل المدت ریٹنگ کیلئے "AA-"(ڈبل اے مائنس)اور بینک کی قلیل المدت کیلئے"A1+"(سنگل اے ون پلس)کی ریٹنگ دی ہے۔سونیری بینک نے اپنے 4,000ملین روپے کے اضافی ٹائیر('ADT1')1کی حیثیت سے جاری کئے گئے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈ، لسٹڈ،پر پیچوئل اور غیر مجموعی ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس کی ریٹنگ کو "A"(سنگل اے)پر برقرار رکھا اور3,000ملین روپے کے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈاور لسٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس(دوسرا اجراء)کی ریٹنگ کو بھی''A+''(سنگل اے پلس) پربرقرار رکھا ہے جو PACRA کی جانب سے دی گئی ہیں۔سونیری بینک290سے زائد برانچز اور300سے زائدATMsپر مشتمل نیٹ ورک کے ساتھ مالی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں رہے گا اور کسٹمرز کے قابل قدرتعاون کابھی مشکور رہے گا۔

مزید : صفحہ آخر