سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے انتقام کی بوآتی ہے،کاشف سعید شیخ

  سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے انتقام کی بوآتی ہے،کاشف سعید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے انتقام کی بوآتی ہے،رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں رہائی اور احسن اقبال کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جنہیں اپنے کردار وکام سے غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی۔جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کے عمل کو انتقام کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے اپنے دعووں اوروعدوں کے مطابق بیرون ملک جمع لوٹی گئی رقم واپسی اور پانامہ لیکس سمیت تمام چوروں کو بلا تفریق قانون کی پکڑ میں لاکر لوٹاگیا مال واپس لانے کے اقدامات کرے۔ حکومت تاحال قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکی،مہنگائی،بیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، اداروں کو سیاست کی نظر کرنے کی بجائے عدل وانصاف کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی دی جائے،جن افراد نے یا کسی بھی ادارے کی جانب سے ملک کے آئین کو پامال اور عدالتوں کو تالے لگائے گئے انہیں سزا دینا عدالت کا کام جبکہ عمل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، آئین سے کلھواڑ کرنے والوں کو معاف کیا گیا تو پھر ملکی عدالتوں کی ساکھ متاثر اور آئین وقانون کی پاسداری مذاق بن کر رہ جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -