جامعہ کراچی، نماز کسوف کی ادائیگی صبح 9:15 بجے ہوگی

  جامعہ کراچی، نماز کسوف کی ادائیگی صبح 9:15 بجے ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں سورج گرہن کے وقت سنت کے مطابق نماز ”کسوف“ کا اہتمام کیا گیا ہے۔نمازکی ادائیگی کے لئے صبح 9:15 بجے کا وقت مقررکیا گیا ہے۔علاوازیں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس (اسپا)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق اینولر(Annular) سورج گرہن 26 دسمبر 2019 ء کو ہوگا۔سورج گرہن اس وقت واقع پذیر ہوتاہے جب چاند کا ظاہری قطر سورج کی نسبت چھوٹا ہوتاہے جو سورج کی روشنی کو روکتاہے اور سورج کو اینولس (Annulus)رِنگ کی شکل کی طرح دکھاتا ہے۔اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں سورج گرہن کے مشاہدہ کا انتظام کیاگیا ہے۔جس کے لئے،میڈیا کے نمائندوں، طلبہ اور اس منظر کو دیکھنے والے دیگر خواہشمند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ میں پہنچ جائیں۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن صبح سات بجکر 35 منٹ پر شروع ہوگا،صبح آٹھ بجکر 46 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور صبح 10:30 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ یہ حیرت انگیز نظارہ لگ بھگ تین گھنٹے جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -