جامعہ کراچی:  57  طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض 

جامعہ کراچی:  57  طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میں منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں 28طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی،27 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ 02 طلبہ کوایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگرحاصل کرنے والوں میں بی بی فاطمہ (کیمسٹری)،شاہد حسین،طارق جاوید(زولوجی)،محمد عاصم جلیل،سید عمران حیدر(سوشیالوجی)،سید عدنان علی(اسٹیٹسٹکس)،حسان بن آصف،ارسلان(کیمسٹری ایچ ای جے)،سید ضیا عباس رضوی(اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،حرا مجاہد،صدف مجید(اکنامکس)،امبر غنی،سیدہ اوج کمال(اصول الدین)،نثاراختر (قرآن وسنہ)،محمد عمران (اسلامک اسٹڈیز ایس زیڈ آئی سی)،حنا ظہیر، انعام اللہ خان کنڈی (میتھمیٹکس)،ثروت اختر،شاہانہ خانم(اُردو)،سیف الاسلام(اسلامک ہسٹری)،عبدالمالک(میرین بائیولوجی)،فرح نثار(باٹنی آئی ایس ایچ یو)،ڈاکٹر فرخ خاور،انیلا شاہین(مائیکروبائیولوجی)،محمد جہانگیر (فزکس)،جمیل احمدخان(پولیٹیکل سائنس)،شمائلہ برنی،تہمینہ خان (پبلک ایڈمنسٹریشن) جبکہ ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں ایم عاطف نظام،صدف نذیر،انیلا رفیع(کیمسٹری)،صدف طاہر(زولوجی)،مہرین ظہیر(فارماکوگنوسی)،عروسہ اعجاز،زوہا نقوی(مائیکروبائیولوجی)،انعم کلیم،سیدہ رافعہ زہرہ رضوی(فارما کوگنوسی)،اسما شمیم(فارما کولوجی)،شیخ عمیر علی،رمشا(بائیوٹیکنالوجی کیبجی)،نِداعلی میمن(بائیوکیمسٹری)،حسان علی،سمیرا شہزادی،سید سبط ِ حسن،فضیلہ منیر(کیمسٹری ایچ ای جے)،سیدہ افشین سہیل(ماس کمیونیکیشن)،ارسلان (کامرس)،محمد عدنان (میتھمیٹکس)،عبدالحسیب خان،کاشف الیاس(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)، ثنا جمیل (کلینکل سائیکولوجی)،تہمینہ امان(میرین بائیولوجی)،مدیحہ مبین (سائیکولوجی)،امبرین محبوب(فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،ایم شہباز خان(ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ) اور  ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں بلال احمد مفتی،حماد خالد(جغرافیہ جی آئی ایس) شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...